براس نے رخشان سی پیک روٹ پر ناکہ بندی کئ ویڈیو جاری کردی

3004

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیوں کے اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر ( براس)نے اپنے آفیشل چینل سے ایک اور وڈیو جاری کردی ہے۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگجوؤں نے 12 نومبر 2024 کی رات رخشان، سوراپ کے مقام پر سی پیک کی کا ناکہ بندی کرتے ہوئے وہاں کی لیویز اسٹیشن میں داخل ہوکر اہلکارروں کا اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان قبضے میں لیتے ہیں اس دوران براس کے سرمچار مقامی اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ بھی بلوچ ہو، غیرت مند بلوچ کی طرح اس وطن کی سودا نہ کریں ، ہمارے وسائل پنجابی لوٹ رہے ہیں یہ وسائل آپ سمیت ہم سب کے ہیں۔

تین منٹ اکتالیس سیکنڈ کی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ براس کے سرمچار مرکزی شاہراہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں چیک کررہے ہیں جبکہ اس دوران کئی مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں کو بوسا دے کر بلوچستان زندہ باد کہہ رہے ہیں ۔

خیال رہے “براس” نے 13 نومبر یوم بلوچ شہداء کے موقع پر بلوچستان بھر میں 45 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ان حملوں میں زیارت کے مقام پر پاکستان فوج کا ایک میجر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ہلاک ہوا۔