بارکھان: بغاؤ اور ونگاٹک ایریا میں شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی۔ بی ایل ایف

478

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بارکھان کے علاقے بغاؤ کے روڈ پر چند بلوچ دشمن عناصر کے سفر کی اطلاع تنظیم کے انٹیلی جنس ونگ کو ملی تھی جس پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ونگاٹک کے مقام شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے تمام گاڑیوں کی تلاشی لی۔ ناکہ بندی اور تلاشی کا یہ عمل آج 25 نومبر 2024 کو دن کے تین بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ دشمن عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ اپنی بلوچ دشمنی چھوڑ دیں ورنہ مقبوضہ بلوچستان میں وہ کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ایسے عناصر اپنے گھروں ، دفاتر اور حالت سفر میں محفوظ نہیں ہیں بلوچ سرمچار کسی بھی وقت کسی بھی جگہ انھیں نشانہ بناکر ان کے جرائم کی سزا انھیں دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایل ایف اس ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس ناکہ بندی کی وجہ سے جن مسافروں کو تکلیف پہنچی ہے ان سے معذرت کرتی ہے۔