اوتھل، گوادر اور کراچی سے 8 افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

394

اوتھل، جیونی اور کراچی سے پاکستانی فورسز نے آٹھ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

اوتھل سے لاپتہ ہونے والے تمام ایگری کلچرل اوتھل یونیورسٹی کے طالب علم ہیں، لاپتہ ہونے والے طالب علموں کے کلاس فیلوز کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے اوتھل بازار سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

لاپتہ ہونے والے طالب علموں کی شناخت گلاب، بالاچ، بیان اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ادھر ساحلی ضلع گوادر سے اطلاعات ہیں کہ جیونی سے پاکستانی فورسز نے فقیر محمد اور اسکے بیٹے  داد محمد اور  درجان نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔

جبکہ کراچی لی مارکیٹ سے رکشہ ڈرائیور صدیق احمد ولد دلمراد  سکنہ کھن گچک نامی شخص کو بھی لاپتہ کردیا ہے ۔

دوسری جانب گوادر سے 22 نومبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا شیہک ولد اللہ بخش سکنہ کیچ دشت بلنگور بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔