آواران کا رہائشی کراچی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

274

بلوچستان کے ضلع آواران کے رہائشی نوجوان کو پاکستانی فوج نے کراچی سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت پرویز ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی ہے جو آواران تیرتیج کا رہائشی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو کل رات کراچی کے علاقے لیاری کلری سے پاکستانی فوج نے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارے پانک کے مطابق پرویز متحدہ عرب امارات میں کئی سالوں سے مزدوری کررہا ہے۔

انہوں نے جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرویز کی بازیابی جتنی جلدی ہوسکے ممکن بنائیں۔