آباد کار و مخبر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – ایس آر اے

814

سندھودیش روولیوشنری آرمی (ايس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ سٹی میں پنجابی سیٹلر اور مخبر محمد فاروق آرائیں پے ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب سامراج ایک طرف منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی آبادی کو سندھ میں منتقل کر کے ہمیں اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تو دوسری طرف اسی آبادی کے ذریعے سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں انٹیلیجنس کا وسیع نیٹ ورک بچھا کر قومی تحریک کی طرف سے سندھو دریا سمیت اپنے وطن کی بقا اور آزادی کے لیے ہونے والی جدوجہد کو کاؤنٹر کرنے کے لیے مخبریاں اور گرفتاریاں بھی کروا رہا ہے۔

سوڈھو سندھی نے کہا کہ ايس آر اے ایسے سارے سندھ دشمن ریاستی فیصلوں اور منصوبوں کا بھرپور مقابلہ اور دفاع کرے گی۔ ايس آر اے سندھ کی مکمل قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔