گوادر: نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

147

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید ایک شخص لاپتہ

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شناخت نعمان ولد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جو گوادر کا رہائشی ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں ایک بار پھر شدت میں دیکھنے میں آئی ہے جہاں گذشتہ ماہ 100 کے قریب افراد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جبکہ رواں ماہ ابتک 18 جبری گمشدگیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے دس بعد ازاں بازیاب ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے سیاسی تنظیموں نے جبری گمشدگیوں کے بھڑتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان واقعات کے خلاف پاکستان سے سوال کرے اور لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کریں۔