کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری لاپتہ

122

پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز 5 نومبر کو پاکستان فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک شخص کو اسکے گھر سے حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شناخت شیر جان ولد درویش سکنہ بلیدہ کیچ کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کو گذشتہ روز جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے، لواحقین نے نوجوان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔