کیچ: مند مھیر میں گھروں پر قبضے کے خلاف دھرنا جاری، کل مکران میں مکمل ہڑتال ہوگا

79

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند مھیر میں پاکستانی فورسز کا گھروں پر قبضہ کے خلاف احتجاج آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔

آج دھرنے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلزار دوست اور دیگر نے کہا کہ ہم اس احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے کل آٹھ نومبر کو مکران بھر میں ہڑتال کی کال دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے ہم اس احتجاج کو مزید وسعت دے کر شاہراوں کو بند کرنے کے علاوہ مھیر کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی و کیمپوں کا گھیراؤ کرینگے۔

خیال رہے کہ ضلع کیچ کے تحصیل مند مہیر میں خواتین کا پاکستانی فورسز کی جانب سے گھروں پر قبضے کے خلاف دھرنا سات دنوں سے جاری ہے۔

مظاہرے میں خواتین و بچے کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے ایف سی نے بزور طاقت گزشتہ پانچ سال سے ہمارے گھر پر قبضہ جما کر اپنا فوجی کیمپ بنایا ہوا ہے، روز اول سے لیکر آج تک کئی بار ہم نے علاقائی انتظامیہ سمیت با اثر میر و معتبرین سے تک التجاء پہنچایا ہے کہ ہمارے گھر کو ایف سی سے خالی کرنے میں ہماری مدد کریں، لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود ریاست اپنا طاقت اور بندوق کی زور سے ہمارے گھر کو خالی کرنے کے لیے تیار نہیں۔