کولواہ: پاکستانی فورسز کے قافلوں پر حملہ

355

بلوچستان کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دو پہر ساڑھے بارہ بجے نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے علاقے کولواہ مراستان میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ ایک اور مقام پر دس گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے کو گھات لگائےمسلح افراد نے سگگّ اور کڈ ہوٹل کے درمیان میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مراستان کے مقام پر پاکستانی فورسز کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا گیا جب فوجی اہلکار علاقے میں آپریشن کرکے واپس جارہے تھے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔