کوئٹہ حملے کے بعد جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو بند کردیا گیا

291

گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کی کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر پاکستانی آرمی کے ایک دستے پر فدائی حملے کے بعد کوئٹہ سے پشاور چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی چلنے والی بولان میل کو 4 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ فیصلہ بی ایل اے مجید برگیڈ فدائی حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائی نے پاکستان فوج کے ایک دستے کو حملے میں نشانہ بنایا، بی ایل اے کے مطابق اس حملے میں کم از کم اکتیس اہلکار ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے زرغون روڈ کے نزد واقع کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر روانگی کیلئے تیار پاکستانی فوج کے نان کمیشنڈ افسران کے ایک دستے کو فدائی حملے میں نشانہ بنایاانہوں نے کہ اکہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یہ فوجی اہلکار دی سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ سے تربیت مکمل کرنے کے بعد جعفر ایکسپریس کے ذریعے اپنے گھروں کی جانب واپس روانہ ہورہے تھے۔ اس کامیاب کارروائی میں کم از کم اکتیس فوجی اہلکار ہلاک اور ۶۰ سے زائد زخمی ہوئے۔