چمالنگ: فورسز پر حملوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

148

تفصیلات کے مطابق چمالنگ میں ٹرکوں اور پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں کے دو مقدمات درج کرلیے گئے، مقدمات لیویز کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ لورالائی میں درج کئے گئے ہیں۔

دکی مقدمات دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت نقصان رسائی، آگ لگانے اور آئی ڈی کو بلاسٹ کرنے کے دفعات شامل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چمالنگ میں چار اکتوبر کو چمالنگ کے علاقے میں مسلح افراد نے معدنیاتلیجانے والی ٹرکوں کو حملے میں نشانہ بنایا جس میں تین ٹرک تباہ ہوگئے تھے۔

بعدازاں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا تھا جس میں پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔

مذکورہ دونوں واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔