نوشکی: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات

635

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز پر حملہ ہوا ہے، دونوں جانب جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے قادر آباد کے مقام نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی تین گاڑیاں حملے کی زد میں آئی جن میں سے ایک گاڑی کے ناکارہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے حملے میں فورسز کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حکام کا موقف فورسز کے ہلاکتوں کے حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا ہے جبکہ حملے کے بعد جاہ وقوعہ پر ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔