نوشکی: دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری، گھر نذر آتش، مارٹر گولے فائر

581

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آج دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی میں دوسرے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے اس دوران منجرو، گوربرات سمیت لجے سے متصل علاقوں میں موجود فوجی اہلکاروں نے گھروں کو نذر آتش کرنے سمیت مارٹر گولے فائر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز شروع ہونے والی فوجی آپریشن میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ گم شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔ گذشتہ روز متعدد مقامات پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز بھی اتارے گئے۔

تاہم دوران آپریشن تاحال کسی قسم کی جانی نقصانات یا گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔