نوشکی حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک چار زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

240

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دس نومبر کی رات آٹھ بجے زرین جنگل نوشکی میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک چار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہاکہ حملہ بیس منٹ تک شدت کے ساتھ جاری رہا، حملے میں جدید بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں کے پے در پے حملوں کی وجہ سے دشمن نفسیاتی شکست سے دوچار ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی آزادی تک دشمن پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔