مستونگ: پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ

330

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ ہوا جس میں فورسز کی جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے مرکزی کیمپ کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔