مستونگ میں کتب میلے کا انعقاد

261

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان ، کے سلسلے میں گرلز ہائی سکول مستونگ کے سامنے اور شہید چیئرمین منظور بلوچ لائیبریری کے احاطے میں ایک روزہ کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔

کتب میلہ میں مختلف موضوعات پر سینکڑوں بہترین کتب رکھی گئیں۔ جن میں بلوچی اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف موضوعات کی کتابیں دستیاب تھیں۔ ان میں ادبی، تاریخی، ثقافتی اور شاعری کی کتابیں بھی شامل تھیں۔۔مستونگ کے عوام بلخصوص طلبا نے بڑی تعداد میں بک اسٹال کا معائنہ کر کے مختلف موضوعات کی کتابیں خرید لی۔

کتاب میلے میں موجود شہریوں نےبلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے اس اقدام کو بھر پور سہراتے ہوِے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نہ صرف علم میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ معاشرتی شعور اور پڑھنے لکھنے کا شوق بھی پروان چڑھتا ہے۔

دریں اثناء کتاب میلہ کے منتظمین نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ شہر میں اس کتاب میلہ کے انعقاد کا مقصد لوگوں میں کتابوں سے متعلق آگہی پیدا کرنا اور کتاب خوانی کے شوق کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلباء سمیت دیگر قارئین کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی پسند کی کوئی بھی کتاب مناسب قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔