مستونگ اور کوہلو میں پاکستانی فورسز پر حملے

381
فائل فوٹو

منگل کی شب مستونگ میں پاکستانی فورسز پر دوسرا حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھڈکوچہ میں ٹُل کے مقام پر مدینہ ہوٹل کے قریب ایف سی کے اہلکاروں پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ آدھے گھنٹے تک جاری رہا، تاہم فورسز کی طرف سے نقصانات کے بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

وہاں کوہلو بِبر کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بعد فورسز کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔