مستونگ اور خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، تین زخمی

91

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے مشرق میں واقع پہاڑی علاقہ آماچ کے قریب گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جانبحق اور گھر میں موجود تین افراد شدید زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو دیگر اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پہاڑی علاقے سے 10 کلومیٹر دور نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا ہے۔

ادھر خضدار سے اطلاعات ہیں کہ زہری کے علاقہ چشمہ زرد میں آسمانی بجلی گرنے سے “ماسٹر عبدالقادر موسیانی نامی شخص بھی فوت ہوگئے ہیں۔