سراوان میں بلوچ بسیجیوں کا قتل ایران حکومت کی سازش ہے – جیش العدل

540

جیش العدل نے گذشہ رات مغربی بلوچستان کے علاقے میں ایرانی فورسز بسیج کے اہلکاروں پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ بلوچ بسیجیوں کا قتل نفسیاتی اور سیاسی مقاصد کے ساتھ حکومت کے سیکورٹی اداروں کی سازشی کارروائی ہے۔ لہٰذا ہم عوام کو اعتماد کے ساتھ مطلع کرتے ہیں کہ یہ پانچ افراد آئی آر جی سی انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت بلوچستان کی جہادی مزاحمت کے خلاف طرح طرح کی سازشیں ہو رہی ہیں، اس سازش کی تازہ ترین شکل بمپشت کے سرحدی علاقے سرکان میں بلوچ بسیجیوں کا قتل ہے۔ بلاشبہ ان تمام سازشوں کی مشترکہ خصوصیت جیش العدل تنظیم کے مقبولیت کو نشانہ بنانا اور عام عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔