راولپنڈی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دس جبری لاپتہ بلوچ طالب علم بازیاب

304

31 اکتوبر کو آئی جے پی میٹرو سٹیشن راولپنڈی کے قریب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طالب علم بازیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ پاکستانی فورسز نے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارکر فلیٹ میں مقیم تمام بلوچ طالب علموں کو نامعلوم مقام منتقل کرکے لاپتہ کردیا تھا۔

جن میں سلیم عارف ولد عارف علی ساکن تربت بی بی اے چھٹے سمسٹر کے طالب علم، بالاچ فدا ولد فدا احمد ساکن تربت بی بی اے 8ویں سمسٹر کا طالب علم، خدا داد ولد عبدالقادر ساکن تربت دشت دادے آئی آر آٹھویں سمسٹر کا طالب علم، خلیل احمد ولد سومار ساکن آواران تیرتیج آئی آر ساتویں سمسٹر کا طالب علم، خلیل احمد ولد اقبال ساکن ڈندر تربت آئی آر آٹھویں ویں سمسٹر کا طالب علم، حمل حسنی ولد سید محمد ساکن آواران آئی آر ساتویں سمسٹر کا طالب علم، بابر عطا ولد عطا ساکن پنجگور آئی آر ساتویں سمسٹر کا طالب علم، نور مہیم ولد مہیم ساکن پنجگور آئی آر پانچویں سمسٹر کا طالب علم، افتخار اعظم ولد محمد اعظم ساکن آواران ایجوکیشن ساتویں سمسٹر کا طالب علم اور احسام ولد اکبر ساکن پنجگور شامل تھے ۔

ذرائع کے مطابق جبری لاپتہ تمام طلباء بازیاب ہوچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پنجاب اور کراچی سے رواں سال درجنوں بلوچ طالب علم جبری گمشدگی کے شکار ہوئے ہیں ۔

بلوچ طلباء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ریاستی سیکورٹی ادارے بلوچ شناخت پر طلبہ کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنارہے ہیں –