خضدار: مہراللہ محمد حسنی سمیت 3 افراد ہلاک

1383

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے کراڑو جانی چڑھائی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مشکے سے تعلق رکھنے مہراللہ محمد حسنی کے قافلے پر حملہ کیا ہے جس میں مہر اللہ اور انکے دیگر ساتھی ہلاک ہوگئے۔

مہراللہ محمد حسنی سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کے اہم ارکان کے طور پر جانے جاتے تھے جس کے باعث بلوچ آزادی پسندوں کو مطلوب تھے تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔