خاران سی پیک روڈ پر قائم کنسٹرکشن کمپنی پر حملہ

273

مسلح افراد نے سی پیک روٹ پر جاری کام بند کرکے مشنری جلادی ہے۔

بلوچستان کے ضلع خاران میں سی پیک روڈ کی تعمیراتی سائٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس میں ٹھیکہ دار لطیف نوتیزئی کی کنسٹرکشن کمپنی کے جاری کام کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح حملہ آوروں تعمیراتی مشینری کو نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل سی پیک کے تحت جاری تعمیراتی تنصیبات پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔