حب چوکی سے پنجگور کا شخص لاپتہ

315

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں کل رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر پنجگور کے رہائشی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نوروز ولد محمد اسلام سکنہ سندے سر پنجگور کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے اس سے قبل بھی دو مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے اب تیسری دفعہ ایک بار پھر حراست میں لیا گیا ہے۔