تمپ: سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ کے ہاتھوں ایک شخص جاں بحق

324

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، کوہاڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں  نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت مصدق کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار مذکورہ شکص کو اس کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے قاتلوں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے۔

بلوچ قوم پرست حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز بلوچ قومی تحریک کو کاؤنٹر کرنے کے لیے مسلح گروہ تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ بلوچوں کو قتل و لاپتہ کرنے کے علاوہ دیگر سماجی برائیوں میں براہ راست ملوث ہیں جبکہ پاکستانی فورسز نے انہیں مکمل چوٹ دی ہوئی ہے۔