تربت: زیر حراست زخمی نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل

341

بلوچستان کے ضلع تربت میں کل رات زخمی شخص کو فورسز نے دوران حراست قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کل رات تربت میں پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے اسرار نامی نوجوان کو زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں فورسز نے اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جب نوجوان کو اسپتال لایا گیا اس وقت وہ خطرے سے باہر تھا جنہیں فورسز بعدازاں اپنے ساتھ لے گئے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے رات گئے ہمیں پولیس نے فون کرکے بتایا کہ آپ لوگوں کی ایک میت اسپتال میں رکھی گئی۔

ابتک فورسز نے لاش اہلخانہ کے حوالے نہیں کی ہے جبکہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ ایک فارم پر دستخط کریں۔

سیاسی حلقوں کے مطابق نوجوان کو فورسز نے حراست میں قتل کیا ہے اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ فورسز لواحقین پہ دباؤ ڈال کر یہ قبول کرنا چا رہے ہیں کہ وہ قبول کریں کہ نوجوان مقابلے میں مارا گیا ہے۔