تربت: دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

245

تربت سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں میں وارث ولد سلیم اور نثار ولد اسلم شامل ہیں۔

مذکورہ افراد کو تربت کے علاقے آسکانی سے پاکستانی فورسز نے آج صبح حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے حالیہ دنوں بلوچستان بھر میں متعدد افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ کل ڈیرہ بگٹی اور بارکھان سے چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ تربت میں بھی کل پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا۔ جن میں ڈاکٹر ظفر ولد محمد رحیم، رحیم جان ولد ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر محمد کریم ولد بہرام اور جبار کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔

دوسری جانب قلات میں جاری آپریشن کے دوران چالیس سے زائد افراد حراست میں لے گئے ہیں جنکی شناخت ہونا باقی ہے۔