بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی سلسلہ، چاغی میں تیسرا مظاہرہ

133

خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق بی وائی سی چاغی زون کی جانب سے بلوچ عوام پر ظلم، بلوچ نسل کشی اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بی وائی سی کے مطابق یہ ریلی بلوچ عوام کو درپیش ریاستی جبر اور مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے کی جاری مہم “خاموشی کو تھوڑنا اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونے کے عنوان سے کا حصہ تھی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے چاغی میں یہ تیسرا مظاہرہ ہے اس سے قبل شہریوں کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے خلاف چاغی شہر اور نوکنڈی میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جہاں بڑی تعداد میں شہری اور جبری گمشدگی کا شکار بننے والے افراد کے لواحقین شریک ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جہاں اس سے قبل کراچی، حب چوکی، خضدار، تربت، پنجگور، خاران، کوئٹہ، نوشکی، دالبندین چاغی شہر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان حالیہ ماہ بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ اور تیزی کے خلاف کیے جارہے ہیں۔