13 نومبر یوم شہداء بلوچستان سمیت مختلف ممالک میں منایا جائے گا – شہداء کمیٹی

249

بلوچ شہداء کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیرہ نومبر ہر بلوچ کیلئے ایک انتہائی اہم دن ہے۔ ہم پورے قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ اس عظیم دن کو بھر پور طریقے سے منائیں اور اس سال بھی شہداء کی یاد میں یہ عہد کریں کہ آزادی کے حصول تک ہم ان کے راستے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی تیرہ نومبر 2024 کو شہدا کمیٹی کی جانب سے بلوچستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اس دن کو بطور “یوم شہدائے بلوچ” منایا جائے گا جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہیش ٹیگ
#13NovBalochMartyrsDay کے ذریعے شہداء کے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔