‎بلوچ یکجہتی کمیٹی کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

108

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق نصیرآباد میں مقامی لوگ صحت کی سہولیات کی کمی اور سیلاب اور موسمی حالات کے اثرات کے باعث مختلف بیماریوں سے شدید متاثر ہیں۔ کمیٹی نصیر آباد میں دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق ان میڈیکل کیمپوں میں ماہر ڈاکٹر سیلاب زدگان کا معائنہ کریں گے۔ 18 کو ربیع اور چھتر کے درمیان میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور 19 تاریخ کو جھل مگسی میں دوسرا کیمپ لگایا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق تنظیم نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کی مہم شروع کی ہے، اس مہم کا مقصد دور دراز علاقوں، قصبوں اور دیہاتوں میں طبی کیمپوں کا انعقاد کرکے پسماندہ بلوچ عوام کو صحت کی اہم خدمات فراہم کرنا ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے قومی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست کی جانب سے طویل عرصے سے نظر انداز کیے گئے اس علاقے کی آفت زدہ آبادی کی مدد کے لیے اس مہم میں شامل ہوں۔