ہیرونک میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

286

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے انتیس اکتوبر کی رات گیارہ بج کر پچاس منٹ پر ہیرونک میں پہاڑی پر قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی کو نشانہ بنایا، حملے میں راکٹ اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے فورسز کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد سرمچار اپنے محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تاہم اس دوران قابض خوفزدہ فوج نے عام آبادی پر مارٹر گولے داغے جس سے مقامی لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فورسز کے انخلاء تک حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔