ہرنائی: کانکنی کے دوران پتھر لگنے سے کانکن جانبحق

94

ہرنائی کی مقامی کوئلہ کان میں حادثے میں ایک کانکن جانبحق ہو گیا-

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ پی ایم ڈی سی ایریا نمبر 151 ٹھیکہ دار وزیر علیزئی کے کول مائن میں کام کے دوران بھاری پتھر لگنے سے ایک کانکن منان ولد حاجی عقل خان جا،نبحق ہوگئے-

واقع میں جانبحق مزدور کا تعلق افغانستان ہے-

مائنز مزدوروں نے اپنے مدد آپ کے تحت لاش کو کول مائن سے نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ منتقل کردیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد انتظامیہ نے کانکن کی لاش ورثا کے حوالے کردیا ہے-

واضح رہے کہ بلوچستان میں درجنوں کوئلہ کانکنی کے پروجیکٹس کام کررہے ہیں جن میں ہزاروں مزدور جن کا تعلق بلوچستان سمیت دیگر شہروں سے ہیں، مختلف اوقات میں ان حادثات کا شکار رہیں جبکہ آئے روز کان حادثوں میں کانکن اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

‎ان کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدور یونینز، و مزدوروں کے حقوق کی تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں ان حادثات کی وجہ ناقص سہولیات اور مزدوروں کو فراہم کردہ غیر معیاری مواد کو قرار دیتے ہیں-