گورکوپ میں آٹھویں روز فوجی آپریشن جاری

255

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں پاکستانی فورسز کی آپریشن آج آٹھویں روز بھی جاری رہی۔

گذشتہ دنوں گورکوپ کے مختلف علاقوں میں زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز کیا گیا جو آج آٹھویں روز جاری رہی۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گورکوپ کے علاقے گودَر، رُنگاں، جلت، سالاچ اور تل سمیت گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد مذکورہ علاقوں میں موجود ہیں جبکہ آمد و رفت بھی علاقوں میں بند ہیں۔

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بندش کے باعث بروقت خبروں اور فوجی آپریشن کے باعث نقصانات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

آٹھ روز سے جاری آپریشن کے حوالے سے عسکری و حکومتی حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔