گورکوپ: سرکاری حمایت یافتہ شخص کی لاش برآمد

338

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے سرکاری حمایت یافتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گورکوپ، سری کلک سے مقصود ولد گواران سکنہ ھوشاب تل سر کی لاش ملی ہے جس کو گذشتہ دنوں مسلح افراد نے اغواء کرلیا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق مبینہ طور پر سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تھا تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔