گوادر: پاکستان فوج کی تیز رفتار گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا

448

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات ہیں کہ مغرب کے وقت پاکستان فوج کی تیز رفتار گاڑی نے ایک مقامی شخص کو ٹکر مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

مذکورہ شخص کی شناخت اکبر سکنہ گزروان وارڈ، گوادر کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا، زیادہ خون بہنے سے مذکورہ شخص کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔

مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ پاکستان فوج کے قافلے تنگ سڑکوں سے آبادیوں سے تیز رفتاری سے گزرتے ہیں جس کے سبب ایسے واقعات اکثر و بیشتر رونما ہوتے ہیں جبکہ واقعے کے بعد فوجی اہلکاروں زخمی شخص اس کے حال پر چھوڑ دیا تھا۔