گوادر: لیویز اہلکاروں کا ساتھی اہلکاروں کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج، ڈیوٹی دینے سے انکار

365

گذشتہ دنوں گوادر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے لیویز اہلکاروں کی جبری گمشدگی کے خلاف ساتھی لیویز اہلکاروں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کرکے ساتھیوں اہلکاروں کی بازیابی کا مطالبہ کردیا۔

لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے جب تک ساتھی دودا اور زکریا کو بازیاب نہیں کیا جائے گا احتجاجی جاری رہے گی۔

اس وقت لیویز اہلکار بڑی تعداد میں ڈی سی آفس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ 27 ستمبر ہفتے کی رات کو گوادر کے علاقے اندر نیو ٹان سے پاکستانی فورسز و خفیہ اداراب کے اہلکار پانچ افراد کو حراست میں لیکر اٹھا کر لے گئے، لاپتہ کیے گئے افراد میں دو نوجوانوں کی شناخت لیویز فورس کے اہلکار دودا خالد اور زاکر ولد یقعوب کے ناموں سے ہوئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کے ساتھ دیگر تین افراد بھی گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں معراج ولد نور بخش، اعجاز ولد حسین ایوب ولد حمزہ شامل ہیں۔