کیچ: مسلح افراد کا بینک پر حملہ سیکورٹی گارڈ قتل، دو افراد زخمی

420

بلوچستان کے ضلع میں نامعلوم مسلح افراد یو بی ایل بینک پر حملہ، ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تحصیل بلیدہ میناز کے یو بی ایل بینک میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے بینک کو لوٹنے کی کوشش کی، سیکیورٹی گارڈز کی مزاحمت پر ڈکیتوں نے بینک کے محافظ کو موقع پر قتل کردیا۔ جبکہ بینک کے ایک اور ملازم سمیت دو افراد کو زخمی کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال بھی اسی بینک کو لوٹا گیا تھا۔

قتل ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی شناخت فدا احمد سکنہ بٹ بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے۔