کیچ سے ایک شخص جبری لاپتہ

194

بلوچستان کے ضلع کیچ سے گذشتہ دنوں ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سہیل بلوچ ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو گیارہ اکتوبر کو گاڑی میں سوار پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاوں نے تربت کے علاقے بہمن سے حراست میں لے لاپتہ کیا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق پاکستان خفیہ اداروں سے ہیں۔

اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل بلوچ کی بازیابی کے آواز اٹھا کر اس کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔