کیچ :جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

108

کیچ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا شخص بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کیچ ھوشاب سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے ہوشاب سنگ آباد کا رہائشی دولت بلوچ ولد واحد بخش بازیاب ہوگئے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دولت ولد واحد بخش کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کے مطابق گذشتہ روز 26 اکتوبر کو جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا دولت ولد واحد بخش آج 27 اکتوبر کو بازیاب ہوکر خیریت سے اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔