کیچ اور آواران میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

322

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آواران کے علاقے بزداد اور کیچ کے علاقے زامران میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بروز اتوار مورخہ بیس اکتوبر سہ پہر چار بجے زامران کے علاقے ڈیلکِک میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ بروز پیر اکیس اکتوبر سہ پہر تین بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے بزداد میں گندہ کور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض دشمن کے مکمل انخلاء تک فورسز اور ان کے تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔