کوہستان مری میں جنگلی حیات کے شکار پر مکمل پابندی ہے۔ یو بی اے

305

یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کوہستان مری میں ایک بار پھر سے جنگلی حیات کا بے دریغ شکار کیا جارہا ہے جس پر ماضی میں بھی بلوچ آزادی پسند تنظیموں اور بلوچ قوم پرست رہنما شہید بالاچ خان مری کے طرف سے سخت پابندی عائد کیا گیا تھا اور جرم کے پاداش میں مذکورہ شخص کو مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا.

انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں اس میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے جس کے تناظر میں ہماری تنظیم یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے طرف سے جنگلی حیات کی تحفظ کے لیے ایک بار پر عوام الناس کو واضع اور سختی سے جنگلی حیات کی شکار پر پابندی لگائی جاتی ہے.

ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی بھی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس مذکورہ شخص پر ہمارے تنظیم کی طرف سے سخت سے سخت سزا اور مالی جرمانہ بھی  عائد کیا جائے گا ہم ایک بار پر کوہستان مری کے عوام الناس سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اپنے علاقے میں جنگلی حیات کے تحفظ میں ہماری مدد اور جنگلی حیات کی تحفظ کو اپنی قومی فرض سمجھ کر ادا کریں اور ایسے مذکورہ اشخاص کی نشان دہی کریں تاکہ جنگلی حیات کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے واضح رہے کہ یہ پابندی صرف عوام تک محدود نہیں بلکہ اس کی پاسداری ہمارے تنظیم کے ہر کارکن کی بھی  ذمّہ داری بھی ہے۔