کولواہ میں پاکستان فوج کی آپریشن

288

کولواہ میں پاکستان فوج کی آپریشن، بڑے پیمانے پر نقل و حرکت، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت

بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں گذشتہ روز سے پاکستان فوج آپریشن میں مصروف ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پاکستان فوج کی بڑی تعداد نے متعدد گاڑیوں میں کولواہ اور اس سے متصل علاقوں میں پیش قدمی کی جبکہ اس دوران تین ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت دیکھنے میں آئی۔

اطلاعات کے مطابق فوج مختلف مقامات تاحال موجود ہیں تاہم پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔