کوئٹہ کینٹ پر مارٹر حملہ، شہر میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی

1224
فائل فوٹو

کوئٹہ نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کینٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں قائم پاکستانی فورسز کے کینٹ پر نامعلوم افراد نے متعدد مارٹر گولے داغے جو کینٹ کے اندرونی حصہ میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔

اس دوران شہر میں دور تک متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

کوئٹہ پولیس نے مارٹر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مارٹر ماڈل کے قریب بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے شہر کے مختلف مقامات پر بجلی چلی گئی۔

تاہم فورسز حکام نے حملے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات فراہم نہیں کی ہے۔