کوئٹہ: کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ

90

‎کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا، اسپتال میں داخل کانگو کے مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو سے متاثرہ 25 سالہ مریض کا تعلق ضلع پشین کے علاقے سرانان سے ہے ، لیب ٹیسٹ میں کانگو کی تصدیق ہو گئی ہے اور ائیولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کانگو وائرس سے متاثرہ 50 سالہ مریض کو اسپتال لایا گیا تھا، اس سے قبل گزشتہ ہفتے لایا گیا کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور مریض اسپتال میں زیر علاج ہے اسپتال میں رواں سال اب تک کانگو سے متاثرہ 41 مریضوں کو لایا گیا ہے ، ان میں سے بیشتر کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور دیگر مریضوں کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تشخیص اور علاج کے لئے فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا جن میں 9 مریضوں کا انتقال ہوا ہے ۔