کوئٹہ: نامعلوم افراد نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی

235

کوئٹہ میں قائم لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے کیمپ کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

وی بی ایم پی کے وائس چئیرمین ماما قدیر بلوچ نے کیمپ سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیمپ میں حسبِ دستور بیٹھے ہوئے تھے کہ پیچھے سے کسی نے آگ لگا دی اور فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پولیس کو اطلاع دے چکے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ 14 برسوں سے جاری ہے جوکہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم عمل ہے۔