کوئٹہ: سینئر صحافی جمال ترکئی کی گرفتاری اور رہائی

151

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سنئیر صحافی جمال ترکئی کو گرفتاری کے بعد آج سہ پہر سے بروری تھانے میں حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔

انکے اہلخانہ کے مطابق جمال کو زخمی حالت میں بی ایم سی ہسپتال پہنچا گیا تھا، پولیس نے دوران علاج پکڑ کر انہیں تھانے منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ جمال ترکئی کو آج انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے چشمہ اچوزئی میں ایک کارروائی کی کوریج کرنے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انکے صحافی دوستوں نے ان سے کچھ دیر پہلے انکی رہائی کی تصدیق کردی ہے ۔

صحافیوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی واقعہ کی کوریج کرنا صحافی کا استحقاق ہے، جمال کو کوریج کے دوران پولیس نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جو ناقابل قبول ہے۔