کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید، مریض پریشان، ادویات کی سی ایم ایچ سے بلیک مارکیٹ ترسیل

79

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید، ایمرجنسی شعبوں میں بھی ادویات کی شدید قلت ہے ۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز کی حالت بھی نہ بدل سکی،سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں تعینات اسٹاف شہریوں کی تذلیل کرنے لگے۔

شہری بتاتے ہیں کہ سول اسپتال اور بی ایم سی کی آرتھو پیڈک او پی ڈیز میں بینڈیج تک دستیاب نہیں،شعبہ حادثات میں ایمرجنسی کے مریض سرنچ تک نجی میڈیکل سٹورز سے خریدنے لگے۔

تمام تر حکومتی دعوؤں کے باوجود سرکاری اسپتالوں کے وسائل کی کمی دور نہ کی جاسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام ادویات سی ایم ایچ منتقل کیئے جارہے جبکہ وہاں سے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے جارہے ہیں اور ہسپتالوں کو قلیل مقدار میں ادویات فراہم کی جارہی ہے جس کے باعث مصنوعی بحران جنم لے چکی ہے۔