کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

152

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ آج 5613 ویں روز جاری رہا۔

اس موقع پر وومن ڈیموکریٹک فرنٹ کی فاطمہ خلجی ایڈوکیٹ ، شعیب ایڈوکیٹ ، محمد امین مگسی ایڈوکیٹ اور دیگر نے آکر اظہار یکجہتی کی ۔

تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان ریاستی عتاب کا شکار رہی ہے اور ہے۔ ویسے تو کوئی ایسا دن نہیں گزرتا کہ بلوچ نوجوان کو جبری لاپتہ نہیں کیا جاتا یکن رواں مہینے جبری گمشدگیوں میں تیزی لائی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر جبری لاپتہ افراد کےیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ جب کہ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے پرامن مظاہرین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔