کوئٹہ: ایک اور رکن بلوچستان اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیا

235

الیکشن ٹریینل نے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے ایک اور رکن بلوچستان اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا-

نیشنل پارٹی کے عطا اللہ بنگلزئی کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے پی بی 44 کوئٹہ کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے عبید گورگیج کو ڈی سیٹ کردیا۔

رواں سال ابتک بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے تین وزراء کو الیکشن ٹربیونل نے ڈی سیٹ نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔

الیکشن ٹربیونل کی جانب سے ڈی سیٹ کئے جانے والوں میں وزیر داخلہ ضیاء لانگو اور حلقہ پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک بھی شامل ہیں جبکہ ابتک مجموعی طور پر بلوچستان اسمبلی کے 3 وزراء کو الیکشن چوری، غداری سمیت مختلف وجوہات پر وزارت کا قلم دان چھین لیا گیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے ڈی سیٹ کئے جانے والے حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے جس کے وزیر اعلی سرفراز بگٹی ہیں، بلوچستان کے سیاسی حلقوں کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کے آپسی چپخلش اور رسا کشی میں سرفراز بگٹی کو ہٹا کر صادق سنجرانی کے قیادت میں نئی صوبائی کابینہ لانے کی کوشش جاری ہے۔