کراچی: گرفتار بلوچ مظاہرین رہا ہوگئے

289

گذشتہ کراچی پریس کلب میں احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے بی وائی سی کے ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ کو ساتھیوں سمیت عدالت نے بری کردیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماء سمی دین کے مطابق ‏بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ، عطاء اللہ بلوچ، سیف بلوچ، بابل بلوچ، اور آفتاب بلوچ کو احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کر کے پولیس تھانے منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں گزشتہ رات نامعلوم مقام پر لے جا کر آدھی رات کو دوبارہ تھانے لایا گیا۔

سمی دین نے کہا کہ آج صبح انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے لالا وہاب سمیت دیگر ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات درج کئے ہیں اور پرامن مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں کیں۔ عدالتی کارروائی کے بعد تمام مقدمات خارج کر کے گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا۔