کراچی: کینسر میں مبتلا سیاسی کارکن حمیدہ بلوچ انتقال کرگئیں

316

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی سابق نائب صدر حمیدہ بلوچ انتقال کرگئیں۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اوتھل زون کی سابق نائب صدر اور متحرک سماجی کارکن، کامریڈ حمیدہ بلوچ کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ آواران کے علاقے تیرتیج کی رہائشی تھیں اور کینسر کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

حمیدہ بلوچ نے بلوچستان میں سماجی اور سیاسی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی سے وابستہ رہیں اور طلباء کو منظم کرنے کے لیے کام کرتی رہیں۔